Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا گیا

آئین پاکستان کے مطابق صرف سپریم کورٹ کہا جائے، چیف جسٹس
شائع 28 نومبر 2023 12:18pm
سپریم کورٹ آف پاکستان۔ فوٹو — فائل
سپریم کورٹ آف پاکستان۔ فوٹو — فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔

ضمانت کے ایک کیس کے دوران وکیل کی جانب سے اعلی عدلیہ کہنے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ نہ کہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ بھی لکھوا دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آئین میں سپریم کورٹ کے لیے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، آئین پاکستان کے مطابق صرف سپریم کورٹ کہا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے ساتھ ”معزز“ کا لفظ لکھنا درست نہیں، جسٹس قاضی فائز

سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چند ماہ قبل اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ساتھ ”معزز“ کا لفظ لکھنا بھی درست نہیں۔

Supreme Court

Justice Qazi Faez Isa

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)