Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، حافظ نعیم

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےغزہ کے مسلمانوں کیلئے کون سا احتجاج کیا؟ امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 28 نومبر 2023 11:49am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےغزہ کے مسلمانوں کیلئے کون سا احتجاج کیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس نے 2006 میں الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی، لیکن امریکا اور اسرائیل جمہوریت دشمن فورس ہے، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے اس لئے انہوں نے حماس کے جیتنے کے باوجود حکومت بنانےسے روکا، حماس نے جہاد کا راستہ اختیار کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں، حماس نے قیدیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں۔

امیرجماعت نے کہا کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےغزہ کے مسلمانوں کیلئے کون سا احتجاج کیا، جب کہ دنیا بھر میں فلسطین کیلئے مظاہرے ہوئے۔

Jamat e Islami

Hafiz Naeem