Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے خواہشمند آئس لینڈ کی دلچسپ درخواست وائرل

آئس لینڈ کرکٹ کی سابق کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط پر بھی تنقید
شائع 28 نومبر 2023 11:13am

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی نہیں دی جائے گی جس کے بعد آئس لینڈ کرکٹ نے ٹورنامنٹ میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی۔

آئس لینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مزاحیہ پوسٹ میں کہا کہ بھارت کے سفر نہ کرنے کے موقف کی وجہ سے پاکستان کو میزبانی کے حقوق سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے لکھا کہ بھارت اور پاکستان نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تقریبا ایک دہائی سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی اور متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کو دبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے اپنے مشکل موسمی حالات اور معیاری کرکٹ گراؤنڈز کی کمی کے بارے میں کرکٹ کونسل کے چیئرمین کریگ بارکلے کو خط لکھا۔

ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ہم ایسے لوگ نہیں جو پیچھے ہٹیں، ہم نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے اپنی بولی جاری کی اور ہم اس بات کو سننے کے منتظر ہیں کہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

اس سے قبل آئس لینڈ کرکٹ نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران کئی کھلاڑی پر تنقید کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

اس سے قبل آئس لینڈ کرکٹ نے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ہدف بنایا تھا جنہوں نے حال ہی میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم خان پر جُرمانہ عائد کرنا پی سی بی کو مہنگا پڑا

فائنل میں شکست کا غم یا کچھ اور؟ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی وجہ کیا؟

بابراعظم نے 9 میچوں میں 40 سے بھی کم کی اوسط سے 320 رنز اسکور کیے، آئس لینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بابر اعظم کو ان کی بیٹنگ اوسط پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’ایسی کیا چیز ہے جو وبائی مرض کے بعد بھی معمول پر نہیں آئی؟‘ اس کے جواب میں آئس لینڈ کرکٹ نے کہا کہ وہ بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط ہے جو وبائی مرض کے بعد بھی معمول پر نہیں آئی۔

PCB

ICC

Iceland

Icc Champions Trophy 2025

Ice Land cricket