Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

قومی کرکٹرز کل لاہور میں آخری پریکٹس سیشن کریں گے
شائع 27 نومبر 2023 09:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، قومی کرکٹرز کل لاہور میں آخری پریکٹس سیشن کریں گے۔

آسٹریلیا کے مشکل ٹور کے لے اب پاکستان ٹیم منگل کے روز لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 10 بجے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

کھلاڑی جم اور فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کریں گے۔

پاکستانی ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے سڈنی کے لیے روانہ ہو گی جہاں سے کینبرا پہنچ کر 6 دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف ٹور میچ میں ان ایکشن ہوگی۔

ٹور میچ کے اختتام کے بعد قومی ٹیم پرتھ پہنچے گی جہاں 14 دسمبر کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ شروع ہو گا۔

اس کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ میلبرن جبکہ تیسرا میچ سڈنی میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں تین بولرز شامل، دھانی ان فٹ قرا

دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل 4 نئے چہرے کون ہیں؟

lahore

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

australia tour preparation

training camp australia tour