Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک ملٹی پل دورں کی درخواست مسترد

وفاقی کابینہ کی سابق وزیراعظم کو ایک ماہ میں صرف ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی منظوری
شائع 27 نومبر 2023 09:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک ملٹی پل دورں کی درخواست مسترد کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی۔

ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں 3 ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی، سعدیہ حیدر کو ممبر پلاننگ، شہزاد خلیل ممبر انوائرمنٹ اور خالد حفیظ کو ممبر انجئیرنگ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں

شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا

شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں کیوں نہیں بلایا گیا؟

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

Multiple visits abroad