Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر فیصلے کی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال

لاہور ہائیکورٹ کی سرکاری وکیل کو معاملہ جلد مکمل کرانے کی ہدایت
شائع 27 نومبر 2023 08:56pm

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرکے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ کے نظر بندی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے فیصلہ کر دیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے فیصلہ کرکے اپنی رپورٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ کیوں بھیجی؟جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ نظر بندی کے نوٹیفکیشن کے بعد حکومت کو آگاہ کرنا ضروری ہے، اب کابینہ کے اجلاس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے سرکاری وکیل کو معاملے کو جلد مکمل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظربند کرنے کے احکامات جاری

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال

Lahore High Court

PTI Reaction

justice mazahir ali akbar naqvi

khadija shah

LAHORE HIGH COURT (LHC)