Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طور خم بارڈر پر امریکی ڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم انفورسمنٹ اسٹاف نے افغانستان جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا
شائع 27 نومبر 2023 05:35pm

طور خم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 10000 امریکی ڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

ڈیپارچر ہال میں کسٹم انفورسمنٹ اسٹاف نے افغانستان جانے والے مسافر سے دوران تلاشی 10 ہزار ڈالرز برآمد کرکے ملزم ضلع خیبر کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ سعید اکرم اور کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ خواجہ نعیم کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر غیر ملکی کرنسی کے خلاف چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ڈیپارچر و اریول سٹاف افغانستان سے آنے اور جانے والے مسافروں کی جامہ تلاشی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طورخم میں غیر ملکی کرنسی اور منشیات سمیت کسی کو غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ اجازت نہیں دیں گے اور اس کے لیے تمام پوائنٹس کی کھڑی نگرانی کرتے ہیں تاکہ سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں

لنڈی کوتل طور خم سرحدی گزرگاہ 10 گھنٹے بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے بحال

طورخم سرحد بند ہونے سے افغانستان پریشان، پاکستان نے اپنے تحفظات بتا دیئے

Torkham Border

US Dollars

Torkham

Customs Enforcement Authorities

dollars smuggling