Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

شکیب الحسن، جن کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، اپنے آبائی ضلع ماگورا 1 سے مقابلہ کریں گے۔
شائع 27 نومبر 2023 05:31pm

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے مبینہ طور پر شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کر دی ہے، جس کے مطابق کرکٹر اگلے سال 7 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن، جن کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، اپنے آبائی ضلع ماگورا 1 سے مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والا ہے۔

بنگلہ دیش 11 سے 31 دسمبر کے درمیان چھ وائٹ بال سیریز کے میچوں میں شرکت کرے گا۔

Elections

Bangladesh

Shakib Al Hasan

bangladesh vs sri lanka