Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

لاہور میں دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھرلیا گیا

امیدوار نے ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیجا تھا
شائع 27 نومبر 2023 01:30pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

لاہور میں لبرٹی سینٹر پر دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھرلیا گیا۔

پولیس نے امیدوار فرخ اعجاز اور اس کے دوست عثمان کو گرفتار کرکے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

امیدوار نے ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیج دیا، فرخ اعجاز نامی امیدوار نے دوست عثمان کو ٹیسٹ کیلئے اپلائی کروایا۔

ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات پر ملزم کی بائیومیٹرک کروائی گئی، تو بائیو میٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہ ہونے پردونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

lahore

Punjab police