Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگرکوئی شہری ازخود غائب ہوگیا تو تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جسٹس نعمت

اگرکارروائی بنتی ہے تو جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف بھی کریں، عدالت
شائع 27 نومبر 2023 01:01pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ اگر کوئی شہری ازخود غائب ہوگیا تو تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

عدالت میں 10 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ گمشدہ افراد کے معاملے میں جو ملوث ہے اس کے خلاف قدم اٹھائیں, اگر کوئی شہری ازخودغائب ہوگیا توتلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ بتایا گیا تھا لاپتا شہری عثمان لانڈھی جیل میں ہے، جیل والوں کو خط لکھنے پر جواب ملا لانڈھی جیل میں نہیں ہے۔

جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان ریکارڈ کریں ساتھ ہی تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ اگرکارروائی بنتی ہے تو جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف بھی کریں۔

عدالت نے دیگرلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرت ہوئے لاپتہ علی حسن کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹیز اجلاس کی ہدایت دی ہے۔

اس کےعلاوہ پولیس نے گمشده شہری صدام کی گرفتاری ظاہرکردی جس پر عدالت نے صدام کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی ہے۔

missing person case

Sindh High Court