Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے
شائع 27 نومبر 2023 12:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل کی عدم موجوگی کے باعث عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب

خاورمانیکا نے دوران عدت نکاح پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف درخواست دائر کردی

گزشتہ سماعت میں عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کی تھی۔

FIA

Lahore High Court

Anti Corruption Department

bushra bibi