Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی میں کتوں کی خدمت کیلئے پہلا ریسٹورنٹ کُھل گیا

مزیدار مینیو پرمشمل کھانے کی قیمت 8 سے 20 یوروز تک رکھی گئی ہے
شائع 27 نومبر 2023 12:14pm
تصویر-ایف پی
تصویر-ایف پی

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مالکان کے ساتھ ساتھ ان کے پالتو کتوں کے لیے بھی مزیدار پکوان پیش کرنے والا ایک ریسٹورنٹ آج کل بہت مقبول ہو رہا ہے۔

روم کے کسی بھی دوسرے ریستوران میں جانوروں کے اس طرح آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، ’فیوٹو‘ کتوں کا پہلا ریسٹورنٹ ہے۔

ریسٹورنٹ کے مخصوص ماحول میں عملہ وہاں آنے والے گاہکوں کے ساتھ لانے والے کتوں کو بھی خوش آمدید کہتا ہے۔

پُرسکون روشنیوں اور مدھم موسیقی کے ساتھ عملہ خاص گاہکوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ یہاں کتوں کو بھی ایک انسان جیسا ہی پروٹو کول ملتا ہے جہاں وہ اپنی مرضی کا کھانا سکون سے انجوائے کرتے ہیں۔

ایک ماہ قبل کھلنے والے اس ریستوران کے چیف شیف اورکتے کے ٹرینر ’لوکا گرامیٹیکو‘ نے بتایا کہ “کھانے کا مینیو جانوروں کی غذائیت کے ماہرین نے کیا ہے۔’

انھوں نے مزید بتایا کہ ’ کتوں کی الرجی مدنظر رکھتے ہوئے کھانے کے اجزاء استعمال کئے جاتے ہیں کیونکہ یہ ایسے جانور ہیں جو انسانوں سے کہیں زیادہ حساس ہوتے ہیں۔’

کتے یہاں سبز سیب اور تربوز کے جوس کا انتخاب کرسکتے ہیں ،یا اس کے بجائے ناشپاتی ، اسٹرابیری اور کیلا بھی لے سکتے ہیں۔

ان جانوروں کے لیے مقرر کردہ کھانوں کا مینو مختلف آپشنز پر مشتمل ہے۔ اس میں الگ سے ریکوٹا اور زچینی والی مچھلی، قیما بنامیشڈ چکن، ، سبزیوں کا پیالہ شامل ہیں۔

سارہ نکوسانٹی نے ریستوران میں اپنے پانچ سالہ کتے جیک رسل ٹیریر مینگو کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کہا کہ “پالتو جانور ہمارے خاندان کا حصہ ہیں تو انکے ساتھ خاندان کے فرد جیسا سلوک کیوں نہ کیا جائے۔’

یہاں کتوں کے لیے کھانے ”مصالحے، نمک اور تیل کے بغیر“ تیار کیے جاتے ہیں۔ سفید کریم کی چٹنی کے علاوہ کتوں کے کھانوں میں ایک مناسب سائز کی ہڈی ضرور ہوتی ہے۔

کتے یہاں کے ماحول سے خوش دکھائی دیتے ہیں۔ ریسٹورنٹ میں میں کتوں کے کھانے کی فی کس فیس 8 سے 20 یوروز تک ہوتی ہے۔

Italy

lifestyle

protocol

Dog Restaurant

Fiuto Resturant

Hospitality

Food Menu

Chef