Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے شاہ محمود کی درخواست نمٹادی گئی

دو رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفرکیس میں کارروائی از سر نو چلائی جارہی ہے، وکیل درخواستگزار
شائع 27 نومبر 2023 10:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیر خارجہ اور سفارتی سائفر کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کے لیے دائر درخواست نمٹادی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ دو رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفرکیس میں کارروائی از سر نو چلائی جارہی ہے۔

بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

Shah Mehmood Qureshi

Islamabad High Court

Cypher case