لاہور: کرکٹ میچ کے دوران لڑائی، 45 سالہ شخص بلے کے واروں سے قتل
ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا پھر والد پر بلے کے وار کیے۔
لاہور کے علاقے گجر پورہ چائنہ سکیم میں کرکٹ کھیلنے پر شہری کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پینتالیس سالہ ناصر بٹ کو ملزمان نے بلے کے وار کر کے قتل کیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق ناصر بٹ کے بچوں کی ملزمان سے کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہوئی، ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا پھر والد پر بلے کے وار کیے۔
پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Murder
cricket match
fight
مقبول ترین
Comments are closed on this story.