Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی کا دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لیکر پشاور پہنچ گیا

ہیلی کاپٹر میں باراتی بھی ساتھ موجود تھے
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 03:05pm
اسکرین گریب — ویڈیو
اسکرین گریب — ویڈیو

خیبر پختونخوا کے صوابی کا دلہا ہیلی کاپٹر میں چھ باراتیوں کے ہمراہ پشاور پہنچ گیا۔

دلہا ذکریا ہیلی کاپٹر میں بارات لیکر اچینی بالا میں مقیم سسر رحمان شاہ کے گھر آیا، جس میں 6 باراتی بھی ساتھ موجود تھے۔

سسرال میں 30 منٹ قیام کے بعد دلہا دولہن لیکر واپس صوابی گیا اور آنے جانے اور قیام کا دورانیہ تقریبا 3 گھنٹے 40 منٹ کا تھا، جس کا کرایہ 8 لاکھ روپے آیا۔

اچینی بالا سے صوابی تک ہیلی کاپٹر 40 منٹ میں پہنچا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہے نے دلہن کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسے ہیلی کاپٹر میں لیکر گیا۔

خیبر پختونخوا

helicopter

swabi