Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی الیکشن: سینیئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

نگران وزیراعظم انوار کاکڑ نے منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری
شائع 26 نومبر 2023 12:21pm

سینٸر قانون دان ایڈوکیٹ شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیے گئے، نگران وزیراعظم انوار کاکڑ نے منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیٸرمین کے الیکشن کے لئے سینٸر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا ہے اور نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے شاہ خاور کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر تین ماہ کی مدت کے لیے تعیناتی کیے گیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کرواٸیں گے، اور وہ انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے لیے چار فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

PCB

shah khawar

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Advocate Shah Khawar