Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ آج ہورہے ہیں

40 ہزار سے زائد طلباء ٹیسٹ میں شریک ہوں گے، ضلعی انتظامیہ
شائع 26 نومبر 2023 10:41am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

صوبے میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ آج ہورہے ہیں، 40 ہزار سے زائد طلباء ٹیسٹ میں شریک ہیں۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق خیبر پختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ صبح 10بجے شروع ہوئے، 40 ہزار سے زائد طلباء ٹیسٹ میں شریک ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق طلبا کے لئے 11 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، اور ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ طلبا کیلئے کارڈ اور بائیو میٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ عملے اور امیدواروں کے موبائل ساتھ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

MDCAT

KP MDCAT

Test for Medical and Dental Colleges