Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم نے فہد ہارون کو ایک بار پھر معاون خصوصی مقرر کردیا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فہد ہارون کو ایک بار پھر معاون خصوصی مقرر کردیا۔ فہد ہارون کو نگراں وزیرِ اعظم کا...
شائع 25 نومبر 2023 07:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فہد ہارون کو ایک بار پھر معاون خصوصی مقرر کردیا۔

فہد ہارون کو نگراں وزیرِ اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا جبکہ فہد ہارون کی بطور معاونِ خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

فہد ہارون کو ڈیجیٹل میڈیا کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم حکومت میں بھی فہد ہارون وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم تھے۔

فہد بین الاقوامی اور مقامی میڈیا ہاؤسز میں قائدانہ عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں ایف پی سی سی آئی کی پریس اینڈ الیکٹرانک میڈیا کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی رکنیت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ وفاقی وزراء کی تعداد 19 ہے جس کے بعد نگراں وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے

وفاقی کابینہ میں مزید توسیع: وزیراعظم نے مزید 4 معاون خصوصی مقرر کردیئے

اسلام آباد

Special Assistant

Caretaker prime minister

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

fahd haroon