Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

جامعہ پنجاب کا نام نادہندگان کی فہرست میں ڈالنے پر لیسکو کی معذرت

نیو کیمپس لیسکو کا نادہندہ نہیں ہے، ترجمان لیسکو
شائع 25 نومبر 2023 03:46pm
تصویر— اے ایف پی/ فائل
تصویر— اے ایف پی/ فائل

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پنجاب یونیورسٹی کا نام نادہندگان میں شامل کرنے پر معذرت کرلی ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ جامعہ پنجاب کا نیو کیمپس لیسکو کا نادہندہ نہیں ہے، تمام واجبات ادا کیے جاچکے ہیں۔

لیسکو کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی ہے کہ جامعہ پنجاب ملک کا معتبر، قابل فخرادارہ ہے، تتکینکی خرابی کے باعث نام نادہندہ کی فہرست میں شامل ہوا۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی کا نام نادہندہ کی فہرست میں شامل ہونے پرمعذرت خواہ ہیں۔

lahore

LESCO

Punjab University