Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سالگرہ منانے کیلئے دبئی نہ لے جانے والا شوہر بیوی کے ہاتھوں قتل

کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کیلئے بیوی کا گھونسا جان لیوا ثابت ہوا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 04:39pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارت میں بیوی نےسالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لےجانے پر 36 سالہ شوہر کو قتل کردیا۔

جمعہ کے روزرپورٹ ہونے والا یہ واقعہ پونے کے واناوڈی علاقے میں اس جوڑے کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں قتل ہونے والے شخص نے بیوی کو دبئی لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔

پونے پولیس ذرائع نے کہا کہ ’یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ جوڑے میں جھگڑا ہوا تھا کیونکہ نکھل رینوکا کو سالگرہ منانے کے لئے دبئی لے کر نہیں گیا تھا اور اس کی سالگرہ پر اسے مہنگا تحفہ بھی نہیں دیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لڑائی کے دوران رینوکا نے نکھل کے چہرے پر گھونسا مارا تھا۔

گھونسا اتنا زوردار تھا کہ نکھل کی ناک اورکچھ دانت ٹوٹ گئے تھے۔ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے نکھل بے ہوش ہو گیا تھا۔

نکھل کھنہ نامی یہ متاثرہ شخص کنسٹرکشن انڈسٹری میں کاروباری تھاجس کی شادی چھ سال قبل رینوکا نامی خاتون سے ہوئی تھی۔

پولیس نے رینوکا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

dubai

Wife

Husband

birthday

lifestyle

ٰIndia

pune

Birthday Gift

Toilet Cleaner

Cat fight