کراچی: کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص انتقال کرگیا
ٓاسپتال لانے سے قبل مریض کی حالت خراب تھی، محکمہ صحت سندھ
کانگو وائرس میں مبتلا اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 55 سالہ شخص انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس دوران مریض کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔
جس کے بعد گزشتہ روز مریض کی کانگو وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی، اسپتال لانے سے قبل مریض کی حالت خراب تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ صحت کے ترجمان نے مزید کہا تھا کہ طبی امداد فراہمی کے بعد حالت میں بہتری آرہی تھی لیکن طبی امداد کے باوجود مریض جانبرنہ ہوسکا۔
karachi
Congo
congo virus
مقبول ترین
Comments are closed on this story.