Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی بادشاہ کو اسناد پیش کرنے پاکستانی ہائی کمشنر بگھی میں کیوں گئے

ڈاکٹر فیصل کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کا عزم
شائع 25 نومبر 2023 01:17pm
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی بادشاہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں، شاہ چارلس کو اپنی اسناد پیش کرنے ڈاکٹر محمد فیصل بگھی میں گئے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب گزشتہ روز بکنگھم پیلس میں منعقدہ ہوئی۔

پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو شاہی گھوڑا گاڑی میں خصوصی پروٹوکول کے ذریعے پاکستان سفارتخانے سے بکنگھم پیلس لے جایا گیا۔

شاہ چارلس سوئم نے ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا بکنگھم پیلس میں خیرمقدم کیا، کنگ چارلس سوئم نے ڈاکٹر محمد فیصل کی سفارتی اسناد کو برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر قبول کیا۔

ہائی کمشنر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے شاہ چارلس سوئم اور برطانوی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

 فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ہائی کمشنر کیلئے بگھی میں کیوں بھیجی گئی؟

شاہی میوز ملکہ اور شاہی خاندان کے ارکان کے لئے بگھی اور کار دونوں کے ذریعے سڑک کی نقل و حمل فراہم کرتا ہے۔

رائل میوز سال میں تقریباً 50 بار نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنرز اور سفیروں کو اپنی بگھیوں میں بکنگھم پیلس لاتے ہیں، ہائی کمشنرز و سفیر اپنی اسناد پیش کرنے لیے آتے ہیں۔

1843 کے بعد سے ہر روز میسنجر بروم گاڑی بکنگھم پیلس اور سینٹ جیمز پیلس کے درمیان ڈاک جمع کرنے اور پہنچانے کے لئے رائل میوز سے روانہ ہوتی ہے۔

United Kingdom

King Charles

Pakistani High Commissioner