Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسمِ سرما میں مشروم کھائیں ، ان گنت فوائد پائیں

یہ اضافی فیٹس، کیلوری اور سوڈیم سے پاک ہوتے ہیں
شائع 25 نومبر 2023 12:22pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

موسمِ سرما میں نزلہ زکام سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، کیونکہ یہ انسانی جسم میں کمزوری کی وجہ بھی بنتا ہے۔

قدرت نے موسمِ سرما میں ایسے پھل اور سبزیا مہیا کی ہیں جن کا استعمال انسانی جسم کو سرد موسم میں حیران کن فوائد پہنچا سکتا ہے۔

موسمِ سرما میں مشروم کا استعمال بہترین رہتا ہے، یہ وٹامن اورمعدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔

مشرومز اضافی فیٹس، کیلوری اور سوڈیم سے پاک ہوتے ہیں، اپنی غذا میں مشرومز کو شامل کرنا انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

متعدد غذائی اجزاء سے بھرپور

مشروم میں فاسفورس، وٹامن بی، سیلینیم، آیوڈین، کاپر اور پوٹاشیم جیسے متعدد غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

تیزابیت کو ان 6 مفید ٹوٹکوں سے فوری دور کیجئے

تیزابیت کو ان 6 مفید ٹوٹکوں سے فوری دور کیجئے

انسانی جسم کو جسمانی افعال انجام دینے کے لیے کئی غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشرومز میں موجود غذائیت مجموعی نشوونما کیلئے بھی اہم ہیں۔ ْ

وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ

مشروم وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ ہے، اس میں موجود وٹامن ڈی 2 ہڈیوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

آئرن سے بھرپور

آئرن کو مجموعی جسم کیلئے اہم ترین معدنیات کہا جاتا ہے۔ آئرن خون کے نئے خلیات کو تشکیل دیتے ہوئے جسم کے مختلف حصوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آئرن وہ واحد منرل ہے جو مشروم میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں بہتری

بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ایک مضبوط مدافعتی نظام ضروری ہوتا ہے۔ مشروم میں غذائی اجزاء اور بایو ایکٹو مرکبات، جیسے ٹرائیٹرپینوئڈز(triterpenoids) قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس

مشروم میں مختلف غذائی اجزاء اور فائٹو کیمیکلز، جیسے ایرگوتھیونین(ergothioneine) اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کیمیائی مرکبات ہیں جو جسم میں آکسیڈیشن کے ذریعہ پیدا ہونے والے فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

فائبر کی وافر مقدار

مشروم میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو آنتوں کی صحت کو فروغ دیتی ہے۔ فائبرنظامِ ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صحت

lifestyle

Winter Season

Benefits

healthy lifestyle

DAILY ROUTINE

Healthy food

mushrooms