Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشتعال انگیز گفتگو کیس: مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب
شائع 25 نومبر 2023 11:27am
سابق وفاقی وزیراور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیراور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل

اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیراور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان کو 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

جاوید لطیف جاوید لطیف نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جس کے بعد عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

اے ٹی سی لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے پر تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کیا تھا جبکہ لیگی رہنماؤں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی جب کہ مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے گئے تھے۔

PMLN

ATC

Maryam Aurangzeb

atc lahore