Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے چرسی تکہ ریسٹورنٹ کا مالک ایک بار پھر گرفتار

ریسٹورنٹ مالک کو پہلے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 11:44am
تصویر —  چرسی تکہ ریسٹورنٹ کا مالک
تصویر — چرسی تکہ ریسٹورنٹ کا مالک

پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک کو غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ویڈیو بنانے پر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول علی ادرش نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں نازیبا حرکات کرنے والے چرسی تکہ ریسٹورنٹ کے مالک نثارخان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو اس سے پہلے بھی غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

طیب جان کا کہنا ہے کہ دوبارہ ایک بار پھر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ریسٹورنٹ مالک گرفتار کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Charsi Tikka Restaurant