Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے 3 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیے، مزید کی رپورٹ طلب

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے پولیس پر برہمی کا اظہار
شائع 24 نومبر 2023 09:30pm

پشاور ہائیکورٹ نے 3 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیے جبکہ مزید لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔

پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابرہیم خان نے 14 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللّٰہ نے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

لاپتہ نوجوان کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بیٹے نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور غائب ہے، میرے بیٹے کو ایس ایچ او نے اٹھایا ہے، پولیس میرے گھر پر آکر تنگ کرہی ہیں۔

ایس ایچ او نے کہا کہ خاتون کا بیٹا موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے، جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اٹھانے کا کام حساس اداروں کا تھا اب پولیس کررہی ہے، حساس ادارے تو ملک کے لیے کرہے ہیں، پولیس کیوں کررہی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی مقدمے میں اس کی گرفتاری ظاہر کردو، اس کے بیٹے کو ظاہر نہیں کیا تو رجسٹرار سے آپ پر ایف آئی ار درج کرلوں گا۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے مزید رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

peshawar

missing person case

Peshawar High Court

Chief Justice Muhammad Ibrahim Khan