Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب

پاکستان نے واضح اکثریت کے ساتھ نشست حاصل کی
شائع 24 نومبر 2023 08:17pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان واضح اکثریت کے ساتھ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا ہے۔

پاکستان کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان نے واضح اکثریت کے ساتھ نشست حاصل کی، اور ایشیا پیسفک گروپ کیلئے 25-2023 تک پاکستان کے پاس یہ عہدہ رہے گا۔

فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیرعاصم افتخار نے کارکن ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 نومبر کو پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2023 سے2027 کے لیے دوبارہ منتخب ہوا تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کا عالمی ادارے کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے دوبارہ منتخب ہونا، دراصل اقوام متحدہ میں اس کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و ترقی کے لیے یونیسکو کے ہمیشہ اہم کردار کی قدر کرتا ہے، اور یونیسکو کا مینڈیٹ مضبوط بنانے، مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آپریشنل حکمت عملی اور عالمی ترجیحات کیلئے کام کرتا رہے گا۔ پاکستان صنفی مساوات کے لیے فعال تعاون جاری رکھے گا۔

پاکستان

UNESCO

UNESCO Executive Board