Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیض آباد دھرنا تحقیقات: پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ

سابق آئی جی پنجاب، سابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد انکوائری کمیشن میں طلب
شائع 24 نومبر 2023 06:43pm

فیض آباد دھرنا کمیشن کی تحقیقات جاری ہے اور تحقیقاتی کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب بھی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے بنائے گے انکوائری کمیشن کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد کی بیورو کریسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

انکوائری کمیشن کی جانب سے فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے سابق آئی جی پنجاب کیپٹن ( ر ) عارف نواز اور سابق سی سی پی او راولپنڈی اسرارعباسی کو 27 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔

عارف نواز خان اور اسرار عباسی 2017 میں آئی جی اور سی سی پی او رہے۔

کمیشن کے سربراہ اخترعلی شاہ کی منظوری کے بعد دونوں افسران کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا جبکہ دونوں افسران سے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے دھرنے سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

انکوائری کمیشن کی جانب سے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک اور چیف کمشنر کو بھی طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد ایاز کو کمیشن کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے اور انکوائری کمیشن نے مزید ویڈیوز کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں

فیض آباد انکوائری کمیشن کا دھرنے سے متعلق پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ

فیض آباد دھرناکیس فیصلے پر عمل نہ ہونے کا خمیازہ قوم نے 9 مئی واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا تھا۔

یاد رہے کہ 20 نومبر سے فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

faizabad dharna case

faizabad dharna inquiry commission

inquiry commission