Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، بابر اعظم پیارسے چھوٹا ڈان کہتے ہیں‘، سعود شکیل

ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کے لیے کھیلتے ہیں، قومی کرکٹر
شائع 24 نومبر 2023 03:53pm
قومی کرکٹر سعود شکیل۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹر سعود شکیل۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا اور کوشش ہوگی آسٹریلوی پچز پر جلد ایڈجسٹ ہوجائیں۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز میں ہر کھلاڑی اہم ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں اچھا پرفارم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پچز پر کوشش ہوگی جلدی ایڈجسٹ ہو کر اچھا کھیل پیش کریں، البتہ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، دورہ آسٹریلیا اہم ہو گا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے، شاید تین کھلاڑیوں کے علاوہ باقی سب کے لیے یہ نیا تجربہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم نے سعودشکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں درجنوں نوجوان گھس گئے

ٹیم میں بٹوارے اور کھلاڑیوں میں اختلافات سے متعلق سوال پر سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔

سعود شکیل نے کہا کہ سری لنکا میں ایسے نہیں کھیلے کہ مار دھاڑ شروع کردیں، کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیلی جائے جسے عوام انجوائے کریں۔

بابراعظم کی جانب سے چھوٹا ڈان کہہ کر مخاطب ہونے پر نوجوان کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم کا پیار ہے وہ مجھے پیار سے چھوٹا ڈان کہتے ہیں۔

rawalpindi

PCB

Pakistan vs Australia

saud shakeel

Pakistani Cricketer