Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے، پنجاب یورنیورسٹی سمیت دیگر سرکاری ادارے لیسکو کے نادہندہ نکلے

میو اسپتال آئی وارڈ کے ذمہ 7 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، ترجمان لیسکو
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 06:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری ادارے بھی لیسکو کے نادہندہ نکلے۔

لیسکو حکام کی جانب سے نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری کردی گئی، نادہندہ سرکاری اداروں میں پاکستان ایئر لائنز، پنجاب یونیورسٹی، میو اور سروسز اسپتال بھی شامل ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پی آئی اے لاہور آفس 23 کروڑ روپے سے زائد، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور 17 کروڑ روپے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی اسٹریٹ لائٹ قصور 15 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

لیسکو ترجمان نے کہا کہ ایکسیئن واسا سوریج پمپنگ سٹیشن کھوکھر روڈ شاد باغ 13کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے جب کہ ایم ایس سروسز اسپتال 13 کروڑ اور میو اسپتال آئی وارڈ کے ذمہ 7 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن مین بازار نوری بلڈنگ 7 کروڑ روپے اور پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس بھی لیسکو کا 6 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔

لیسکو چیف شاہد حیدر نے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

PIA

lahore

LESCO

Punjab University