Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پی آئی اے نجکاری اولین ترجیح، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، نگراں وزیراعظم

پی آئی اے کی نجکاری پر فوکس کیے ہوئے ہیں، یہ ہماری پہلی ترجیح ہے، انوار الحق کاکڑ
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 03:12pm
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔

ایک تقریب سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری پر فوکس کیے ہوئے ہیں، یہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 10 سال میں 10 لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرام ہے، گزشتہ 5 سے 6 دہائیوں میں لوگ یورپ گئے اور وہیں سیٹل ہوگئے، البتہ انسانی وسائل کی ترقی کے لئے بھی کام جاری ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، ہم نا صرف خطے بلکہ بیرون دنیا سے بھی سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کیے جا رہے ہیں جب کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لئے مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہنرمند اور ذہین لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا، پاکستان میں میڈیا آزاد اور خود مختار ہے، معاشرتی اقدار کے فروغ کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے، دنیا معاملات کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھا رہی ہے۔

اسرائیلی جارحیت پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے، چین میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو فورم (بی آر آئی) کے موقع پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

PIA

investment

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

PM ANWAR UL HAQ KAKAR