Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈنگ مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایل ڈی اے اتھارٹی اجلاس میں اہم فیصلے
شائع 24 نومبر 2023 11:13am
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

پنجاب حکومت کی جانب سے پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیاگیا۔

پنجاب میں مقررہ مدت کے اندر پارکنگ نہ کھولنے والے بلڈنگ مالکان پر 10ہزار روپے فی کنال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے اتھارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی، مقررہ مدت میں پارکنگ نہ کھولنےوالےکو 10ہزارروپےفی کنال جرمانہ ہوگا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ قواعد وضوابط میں بھی ترامیم کی منظوری کے علاوہ ٹریفک کےمسائل حل کیلئے7چوراہوں پریوٹرنزاورسلپ روڈزبنانےکی منظوری بھی دی گئی۔

فیصلہ کیا گیا کہ حتمی منظوری سے قبل عارضی مشق کی جائے گی۔ عارضی رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کی آمد ورفت کو چیک کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں لاہورکے 32 مقامات پر عارضی تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 26 مقامات پرروڈ انفراسٹرکچر میں بہتری کے اقدامات اور لاہور میں کینال روڈ، ہربنس پورہ اور جلو کے درمیان پروٹیکٹیوٹنز بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں ٹیپاکے لیے پروموشن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل ، پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو لاہور گلوبل ویلج لیز پردینے اور لاہورکی 9سڑکوں کی کمرشلائزیشن کے لیے کنسلٹنٹ سروسز حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

lahore

Punjab Government

CARETAKER CM PUNJAB