Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی افواج پر چند گھنٹوں کے دوران عراق اور شام میں 4 حملے

فوجی اڈوں پر راکٹوں اور مسلح ڈرونز سے حملہ کیا گیا
شائع 24 نومبر 2023 11:03am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

امریکی افواج پر عراق اور شام میں راکٹوں اور مسلح ڈرونز سے چار مرتبہ حملہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ جمعرات کو فوجی اڈوں پر راکٹوں اور مسلح ڈرونز سے چار مرتبہ حملہ کیا گیا لیکن کوئی جانی نقصان ومالی نہیں ہوا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ امریکی اور بین الاقوامی افواج نے شمال مشرقی شام میں دو مقامات پر متعدد راکٹوں سے جوابی کارروائی بھی کی ہے۔

عراقی دار الحکومت بغداد کے مغرب میں عین الاسد ایئربیس پر متعدد ڈرون لانچ کیے گئے اور شمالی عراق میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب امریکی افواج کی رہائش گاہ پر ایک ڈرون لانچ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ کہاں سے آیا کیسے استعمال ہوا، امریکا کے انکشافات

امریکا کا اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان

امریکا کا سب سے مہنگا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا، ڈھونڈنے کیلئے عوام سے مدد طلب

واضح رہے کہ عراق میں اسلامی مزاحمت کے ایک گروپ کو ایران کی حمایت حاصل ہے، اس نے مذکورہ مقامات پر حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔

حملے ایک ایسے دن ہوئے جب امریکا نے بغداد کے جنوب میں ایران سے منسلک کاتب حزب اللہ کے مسلح گروپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جس میں ان کے مطابق آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کےعلاہ عراقی حکومت کی جانب سے اس حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

Syria

Iraq

USA