Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کیخلاف بھارت کی اپیل منظور

تمام قانونی آپشنز پر غور کرتے ہوئے اپیل دائر کی ہے، بھارتی وزارت خارجہ
شائع 24 نومبر 2023 10:10am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی اپیل منظورکرلی ہے۔

بھارتی میڈیا ک مطابق قطر کی ایک عدالت نے جمعرات کو بھارتی حکومت کی گزشتہ ماہ عدالت کی جانب سے آٹھ سابق بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو دی گئی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل منظور کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے کہا کہ وہ اپیل کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اگلی سماعت جلد ہی متوقع ہے۔

اکتوبرمیں قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو ایک سال سے زائد عرصے تک ملک میں حراست میں رکھنے کے بعد موت کی سزا سُنائی تھی۔

وزارت خارجہ نے 23 نومبر کو کہا تھا کہ بھارتی اہلکاروں کے خلاف سزا سنانے والی عدالت کا فیصلہ ہماری قانونی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، تمام قانونی آپشنز پر غور کرتے ہوئے اپیل دائر کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ بھارت اس معاملے پر قطری حکام کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور حکومت بحریہ کے سابق اہلکاروں کو تمام قانونی اور قونصلر مدد فراہم کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کیلئے جاسوسی پر قطر میں بھارتی نیوی کے 8 افسران کو سزائے موت

بحریہ اہلکاروں کو قطر میں سزائے موت پر بھارت کا ردعمل آگیا

بھارتی ڈھٹائی، قطر میں سزائے موت پانیوالے نیوی اہلکاروں کی رہائی کی کوششیں

واضح رہے کہ اگست 2022 میں قطر نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوس کے طور پر کام کرنے کے شُبے میں حراست میں لیا، جبکہ وہ مشرق وسطیٰ کی ایک کمپنی میں ملازم تھے۔

qatar

ٰIndia

Indian Navy Officers