Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امام الحق کی دھماکے دار قوالی نائٹ، تصاویر سوشل پر وائرل

قوالی نائٹ میں پاکستانی کرکٹرز سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی
شائع 24 نومبر 2023 09:35am
تصویر: امام الحق/انسٹاگرام
تصویر: امام الحق/انسٹاگرام

پاکستان کرکٹ کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ روز لاہور میں قوالی نائٹ سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سابق کرکٹر انضمام الحق کے بھانجے امام الحق ناروے کی شہریت رکھنے والی انمول محمود سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں۔

’امام کی انمول‘ کی مہندی کی تقریب 21 نومبر کو ناروے میں منعقد ہوئی تھی، مہندی کی وائرل تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھں۔

دلہن کی مہندی کی تصاویر سب سے پہلے پاکستان کے معروف ڈیزائنرحسن شہریار یاسین کی جانب سے شئیر کی گئی تھی۔

تاہم گزشتہ روز لاہور میں اس جوڑے کی قوالی نائٹ کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

امام الحق نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی انمول محمود کے ساتھ تصاویر شئیر کی ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’قوالی نائٹ کیلئے تیارہیں‘۔

سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ سے چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، وائرل تصاویرو ویڈیوز میں سرفراز احمد، بابر اعظم،اقرا کنول، سعد رحمان (ڈکی بھائی) اور عروب جتوئی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مسز امام الحق کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

پاکستانی اوپنر امام الحق بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار 8

وائرل ویڈیوز میں بابراعظم کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس، اظہر علی بھی موجود ہیں۔

معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز کیا۔

امام الحق کے نکاح کی تقریب 25 نومبر جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team

Viral Video

imam ul haq

Wedding

Pictures

lifestyle

Ducky Bhai

Pakistani Cricketer

festives

Anmol mehmood

Qawwali Night