علی ظفر نے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کیلئے آواز اُٹھا کر دل جیت لیے
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے بین الاقوامی ایوارڈ شو کی تقریب میں اسرائیلی مظالم کے کیخلاف آواز اُٹھا دی مداحوں کے دل جیت لیے ۔
علی ظفر نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز میں شرکت کی جہاں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور نرگس فخری سیمت دنیا بھر کے معروف فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر گلوکار علی ظفر کو 2023 کے بہترین پاکستانی گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ دُنیا بھر کے تمام فنکاروں کو غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
گلوکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
علی ظفر پاکستان کے چوتھے فنکار ہیں جنہوں نے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل سال 2019 میں ماہرہ خان، 2020 میں سجل علی اور سال 2022 میں مایا علی کو پاکستان کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.