Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

بابراعظم نے سعودشکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا راولپنڈی میں پریکٹس سیشن جاری
شائع 23 نومبر 2023 10:52pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ٹریننگ سیشن کے دوران سعود شکیل کو ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے راولپنڈی میں جاری قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بابراعظم سمیت 18 رکنی اسکواڈ موجود ہے جبکہ اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کی تیاریوں کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں وہ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران بابراعظم ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز کررہے ہیں، اس دوران کیچ تھامنے پر بابر اعظم سعود شکیل کو ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے لیے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3 بولرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد اوپنر امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں

بابراعظم کے سوئٹر کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

کیا نسیم شاہ نے بابراعظم کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا؟

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں تین بولرز شامل، دھانی ان فٹ قرار

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team

saud shakeel

chota don