Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 15 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

عدالت نے صنم جاوید کے شوہر سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی
شائع 23 نومبر 2023 07:59pm

لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 15 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور جبکہ صنم جاوید کے شوہر سمیت 6 کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 133 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو بد نیتی کی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا، ملزمان پر فرضی ڈنڈوں کی فرضی برآمدگی ڈالی گئی ہے، ملزمان کی ضمانت منظور کی جائے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے دلائل دیے کہ ان ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے، ملزمان جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر سے رابطہ میں تھے، ملزمان کے خلاف شواہد اور فوٹیج موجود ہے، ملزمان جناح ہاؤس میں موجود تھے۔

عدالت نے 15 ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض سمیت 6 ملزمان کی درخواست خارج کردی۔

مزید پڑھیں

سینیٹ میں 9 مئی مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرارداد منظور

جناح ہاؤس کیس: عدالت نے پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا

عدالت نے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ATC

lahore

atc lahore

9 May

Jinnah House Attack

MAY 9 RIOTS