Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا

نیپرا اتھارٹی نے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی
شائع 23 نومبر 2023 04:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچاج کی مد میں 24 ارب 50 روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، اور نیپرا نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

کراچی والوں کے بری خبر یہ ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے52 فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، جس کے بعد کراچی کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرااتھارٹی نےاضافی سرچارج عائدکرنےکی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اضافی سرچارج نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک لاگو ہوگا۔

نیپرااتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوا دیا ہے، وفاقی حکومت سرچارج عائد کئے جانے کاحتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

nepra

WAPDA

K-Electric

electricity bill

electricity bills