Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سربازار مارپیٹ کرنے والے شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا

خاتون کو پہلے بھی سرِ بازار اسکے خاوند نے مارا پیٹا تھا، مقامی ذرائع
شائع 23 نومبر 2023 03:31pm
تصویر — روئٹرز/ فائل
تصویر — روئٹرز/ فائل

خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پربیوی کو قتل کردیا۔

بونیرکی تحصیل ڈگر کی حدود گورنمنٹ ہائی اسکول تور ورسک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں گولی لگنے سے 45 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ہاتھ میں ڈِرپ پاس کرنے کے لئے کینولہ لگا ہوا تھا۔ مقامی ذرائع نے کہا کہ مقتولہ کو پہلے بھی سرِ بازار اس کے خاوند نے مارا پیٹا تھا۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیا تاہم ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

خیبر پختونخوا

violence against women

Buner