Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں تین بولرز شامل، دھانی ان فٹ قرار

بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت
شائع 23 نومبر 2023 02:35pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں تین باولرز کو شامل کرلیا۔

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز بشمول ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے۔

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لئے فٹ نہیں ہیں، لہٰذا انہیں ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی بھی اجازت دے دی تاہم تینوں کرکٹرز جمعے کو کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دورہ آسٹریلیا کیلئے تیاری، قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاری شروع کردی

پاکستان اور نیدرلینڈز کی آئندہ سال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیمپ کے پہلے روز ٹریننگ کا آغاز کردیا، اس موقع پر سرفراز احمد کی جانب سے وکٹ کیپنگ اور سلیپ فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے دوپہر دو بجے تک پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی جب کہ قومی ٹیم آئندہ دنوں میں پریکٹس کا عمل جاری رکھے گی۔

babar azam

PCB

Pakistan Cricket Team

Sarfaraz Ahmed

Pakistan vs Australia