Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن بلوچستان کے سیاستدان سندھ میں سرگرم، اہم شخصیت کی شمولیت

لیگی رہنماؤں نے سندھ کی بڑی جماعتوں کے ارکان سے رابطے شروع کردیے ہیں
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 03:18pm
فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما ن لیگ میں شمولیت کے بعد سندھ میں سرگرم ہو گئے ہیں اور سندھ کی بڑی جماعتوں کے ارکان سے رابطے کررہے ہیں۔

حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اب سندھ میں سرگرم ہوگئے ہیں، اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ذوالفقار کے ذریعے خالد مگسی اور نواب ذوالفقار مگسی سندھ کی اہم شخصیات سے رابطے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن بلوچستان میں بڑی سیاسی قوت بننے جارہی ہے، سرفراز بگٹی

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جی ڈی اے کے مرتضیٰ جتوئی اور پیپلزپارٹی سے ناراض ٹھٹھہ کی شیرازی برادری سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، اور شیرازی برادری سے معاملات حتمی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

تیغو قبیلے کے سردار تیغو خان کی ن لیگ میں شمولیت

دوسری جانب ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور سابق رکن قومی اسمبلی کھیل داس نے جیکب آباد کی ممتاز سیاسی شخصیات سردار تیغو خان سے ملاقات ہوئی، جس میں تیغوخان تیغانی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سردار تیغو خان تیغانی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرلڑوں گا، جیکب آباد اور کشمور کےعوام ترقی وامن چاہتے ہیں۔

بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں مزید سرپرائزآئیں گے، مسلم لیگ ن کا وژن ترقیاتی یافتہ سندھ ہے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ایک تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ جمال کمال سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے، سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر آئندہ بھی چلیں گے، سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا، اس رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Pakistan People's Party (PPP)