Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم کے سوئٹر کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

سابق کپتان کی عثمان قادر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے ہمراہ تصویر وائرل
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 06:05pm
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی سوئٹرشرٹ کی قیمت نے صارفین کو حیرت سے دوچارکردیا۔ کرکٹرنے مہنگے کپڑے پہننے میں کئی شوبزشخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ پریکٹس سیشنز کے لیے روالپنڈی پہنچا جہاں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، فاسٹ اور اسپن بولنگ کوچز سمیت دیگر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے موقع پر لی گئیں چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں جن میں بابراعظم، سرفراز احمد، کپتان شان مسعود اور دیگر کھلاڑیوں کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔

بابر اعظم کی لیگ اسپنرعثمان قادر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے ہمراہ تصویر کو خاص توجہ ملی جس کی وجہ ان کی سوئٹرشرٹ ہے، شرٹ پر سجے بھالو میاں کے علاوہ قیمت نے بھی صارفین کو خاصا حیران کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حارث رؤف نے سوشل میڈیا صارفین کو منافق کہہ دیا، وجہ کیا ہے؟

دورہ آسٹریلیا کیلئے تیاری، قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاری شروع کردی

تجسس کے مارے ایک صارف نے معروف غیر ملکی برانڈ رالف لوئرن کے اس سویٹر کی قیمت کا بھی پتا لگا لیا۔

صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق بابراعظم کی جانب سے پہنا گیا غیر ملکی برانڈ کا سویٹرپاکستانی روپوں میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزارروپے سے زائد کا ہے۔

babar azam

PCB

Pakistan Cricket Team

X Twitter