Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام دشمن گیرٹ ولڈر نیدرلینڈ میں الیکشن جیت گیا، وزیراعظم بننے کا امکان

گیرٹ ولڈرکی فتح سے یورپی سیاست میں ہلچل مچ سکتی ہے
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 11:49am
گیرٹ ولڈر، تصویر — روئٹرز/فائل
گیرٹ ولڈر، تصویر — روئٹرز/فائل

اسلام مخالف موقف کے لیے مشہور ہالینڈ کے پاپولسٹ سیاست دان گیرٹ ولڈر نے پارلیمانی الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد ان کے وزیراعظم بننے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گیرٹ ولڈر کی اور ان کی فریڈم پارٹی نے 150 میں سے 35 نشستیں حاصل کرنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گیرٹ قریب ترین حریف سابق یورپی یونین کمشنر فرانس ٹمر مینز لیبرگرین لیفٹ کمبینیشن سے 10 نشستیں آگے تھے۔

گزشتہ برس انڈیا ٹوڈے ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وائلڈرز نے نوپور شرما کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے خلاف تبصرہ کرنے کے بعد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جاری کردہ بیان پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہاتھا کہ او آئی سی ممالک سب سے زیادہ عدم برداشت والے ممالک ہیں جن کا انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ریکارڈ ہے، اگر آپ ان ممالک میں اقلیت ہیں، تو آپ پر ظلم کیا جاتا ہے اور آپ کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ آپ آزادی کھو دیتے ہیں، بھارت ایک خودمختار ملک ہے، ہمیں انہیں لیکچر دینے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

گیرٹ ولڈر کے اسلام مخالف خیالات کے نتیجے میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور وہ گزشتہ چند سالوں سے پولیس کی حفاظت میں رہ رہے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی کے وقت اگر تصدیق ہو جاتی ہے، تو گیرٹ ولڈر کی جیت یورپی سیاست میں ہلچل مچا دے گی۔ انہوں نے نیدرلینڈز پر ریفرنڈم کا مطالبہ کیا گیا ہے، ان کا نظریہ نیدرلینڈز میں“ڈی اسلامائزیشن“ کی بھی وکالت کرتا ہے۔

ایک بات قابل ذکر ہے گیرٹ ولڈر کو اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے مخلوط حکومت بنانا ہوگی لیکن یہ مشکل ہو گا کیونکہ مرکزی دھارے کی جماعتیں ان کے اور ان کی پارٹی فار فریڈم کے ساتھ اتحاد کرنے سے گریزاں ہیں۔

عام انتخابات میں ووٹنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول شائع کیا گیا، وائلڈرز نے اپنی بظاہر شاندار فتح پر کہا کہ ہمیں اپنے ووٹروں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے اپنے شہریوں کو پہلے نمبر پر لانے کے لیے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔

European Union

Islamophobia

Geert Wilders