Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدیحہ امام کا بھارت میں سُسرال کا دورہ، وائرل ویڈیو نے تنازع کھڑا کردیا

اداکارہ نے رواں سال بھارتی فلمسازسے شادی کی تھی، ویڈیو کے بعد شوہر کے مذہب پر سوال اٹھ گئے
شائع 23 نومبر 2023 10:03am
تصویر: مدیحہ امام/انسٹاگرام
تصویر: مدیحہ امام/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ مدیحہ امام کے نصفِ بہترموجی بصر کے ساتھ وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا۔ اداکارہ نے پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال کا دورہ کیا ہے۔

رواں سال مدیحہ امام بھارتی فلم ساز موجی بسر سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، شادی کے موقع پر ان کی سادگی سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کر گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر چینی افراد سے مشابہت پروجی بصر کی قومیت سے متعلق کئی سوالات سامنے آئے تھے، جس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی لڑکے سے شادی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا ان کے سسرال والوں کی جانب سے استقبال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

مدیحہ امام نے موجی بصر کے ہمراہ زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھ دیا

اداکارہ مدیحہ امام کا شادی کے 5 ماہ بعد ولیمہ

مدیحہ امام کا استقبال ان کے شوہر موجی بصر کے چچا نے کیا جنہیں ویڈیو میں ہندی زبان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس استقبال نے مدیحہ امام کے شوہر کے مذہب سے متعلق نئے سوالات اٹھادیے ۔

ان کے چچا کو ہندو زبان میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’جب بھی ہم یہ پوجا کرتے ہیں، بارش ہوتی ہے اور اب بارش شروع ہو گئی ہے‘۔

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایک صارف نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا انہوں نے ہندو سے شادی کی ہے؟‘

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا تھا کہ یہ انڈونیشین ہے‘۔

ایک صارف ان کے مسلمان ہونے سے متعلق تحفظات کا شکار دِکھائی دیتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ گریہا پرویش، پربھو، پوجا، پریوار جیسے الفاظ استعمال کررہے ہیں، کیا انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے؟‘

ایک صارف نے مدیحہ امام پر تنقید کر ڈالی۔

مدیحہ امام پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہیں، انہوں نے ’عشق جلیبی‘، ’دشمن جان‘، ’دل مومن‘، ’مقدر‘ اور’زخم’ جیسے ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

Hindu

Husband

lifestyle

Social media reaction

Madiha Imam

welcome

Video Viral