خیبر پختونخوا کے کن شہروں میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں شدید دھند رہنے کا بھی امکان
محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، پشاور اور خیبر کے بعض مقامات میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں شدید دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گزشتہ روز کالام کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر کا 1، چترال 2، مالم جبہ 4 اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
KPK
peshawar
Met Office
rain in kpk
مقبول ترین
Comments are closed on this story.