Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے کہا تو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرادیں گے، بیرسٹر علی ظفر

انتخابات شفاف نہ ہوئے تو جمہوریت کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 22 نومبر 2023 11:49pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہوئے، الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع کرایا گیا، جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا مگر تحریری فیصلہ روک لیا گیا، خدشہ ہے کہ تحریری فیصلہ تبدیل نہ ہوجائے۔

آج نیوز کے پروگرام “ فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن پر نوٹس آیا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے تھے، ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کیا، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن پر فیصلہ سنادیا تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا پی ٹی آئی کو انتخابی نشان جاری کریں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا، ہمیں خدشہ تھاکہ الیکشن کمیشن فیصلہ تبدیل کردے گا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی، الیکشن کمیشن کل تحریری فیصلہ جاری کرے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے پرانے آئین کے مطابق ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے زبانی حکم تبدیل کیا تو یہ حیران کن ہوگا، الیکشن کمیشن نے کہا تو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرادیں گے۔

9 مئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کا ٹرائل ہونا چاہیئے، ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیئے، کوئی ملوث ہے تو شفاف ٹرائل کے ذریعے سزا دیں۔

انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، انتخابات شفاف نہ ہوئے تو جمہوریت کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

pti

ECP

اسلام آباد

Asma Shirazi

Pakistan Tehreek Insaf

barrister ali zafar

faisla app ka

pti intra party election

Election 2024