Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شادی نہ ہونے پر مایوس نوجوان تھانے پہنچ گیا

والدین کیخلاف درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کردی
شائع 22 نومبر 2023 11:23pm

شادی نہ ہونے پر مایوس نوجوان تھانے پہنچ گیا، والدین کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی جبکہ پولیس نے درخواست پر کارروائی شروع کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پنیالہ کے گاؤں کٹہ خیل کے 32 سالہ نوجوان نے تھانہ پنیالہ میں درخواست دی کہ 2 دسمبر 2021 کو اس کا نکاح ہو چکا ہے لیکن ابھی تک رخصتی و شادی نہیں ہوئی اور وہ تاحال کنوارہ ہے۔

نوجوان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اپنے کنوارے پن سے سخت تنگ ہے اور بار بار والدین سے التجا کرچکا ہے کہ میری شادی کروائیں لیکن وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوتے، انہیں میری بالکل پروانہیں ہے نہ وہ میری شادی کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے میں ذہنی ڈپریشن کا مریض بنتا جارہا ہوں لہذا پولیس میرے والدین کو میری شادی کے لئے قائل کرے اور میری داد رسی کی جائے۔

جس کے بعد پولیس نے 32 سالہ نوجوان کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔

Dera Ismail Khan

Marriage

police station

frustrated young person