Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیو وائرل

مہندی کی تقریب میں رشتہ داروں اور دوستوں کی شرکت
شائع 22 نومبر 2023 08:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز مہندی کی رسم سے ہوا اور منگل کی رات ان کی مہندی کی تقریب ان کے آبائی علاقے پھول نگر میں منعقد کی گئی۔

فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں، جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر کو جبکہ ولیمہ ایک روز بعد ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی 23 نومبر سے ہونے جا رہا ہے جو کہ 26 نومبر تک لاہور میں جاری رہیں گی۔

wedding ceremonies

lahore

faheem ashraf

imam ul haq

Pakistani Cricketer