Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ اوقاف سندھ کا تمام دکانیں اور زمینیں مارکیٹ ریٹ پر کرائے پر دینے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف کی جانب سے پراپرٹی کی سب لیز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی
شائع 22 نومبر 2023 01:58pm

محکمہ اوقاف نے تمام دکانیں اور زمینیں کرایے کے لئے مارکیٹ ریٹ پر الاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ پراپرٹی کی سب لیزپر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اوقاف کی تمام دکانیں اور زمینیں مارکیٹ ریٹ پر کرائے پر الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ پراپرٹی کی سب لیزپر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

اجلاس میں صوبے میں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے ریٹ کا جائزہ لینے لئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی 10 روز میں پراپرٹی کے کرایوں کی جائزہ رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیرمحکمہ اوقاف سندھ عمرسومرو کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز یا کرپشن ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

sindh

Sindh Awqaf Department